19 اکتوبر، 2017، 6:11 PM

جنرل باقری کی صدر بشار اسد سے ملاقات

جنرل باقری کی صدر بشار اسد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں جنرل باقری نے شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور شام سے دہشت گردی کے جلد از جلد خاتمہ پر تاکید کی۔ شام کے صدر نے اس ملاقات میں ایرانی حکومت ، عوام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شامی عوام اور حکومت کی ہمہ گير حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں پر ایران کے کردار کی تعریف کی۔

News ID 1876063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha